Saturday , November 27 2021
Home / اسلامک / بیٹی قیمتی یا زمین؟ بیٹے نے لاجواب کردیا

بیٹی قیمتی یا زمین؟ بیٹے نے لاجواب کردیا

بوڑھے باپ نے اپنے سب بیٹوں کو بلایا- سارے بیٹے آس پاس بیٹھ گئے- ایک نظر سب پر ڈالی اور کہنے لگا- “ میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں٬ اس سے پہلے کہ آنکھیں بند ہوجائیں اپنی جائیداد تم میں تقسیم کر کے جاؤں گا“-“ سب کو اچھا خاصہ ملے گا مگر یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم اپنی بہنوں کو مجبور کرو کہ وہ اپنے حق سے دستبردار ہوجائیں — ورنہ —- “- “ ورنہ کیا ہوگا ابا جان “ سب سے چھوٹا بیٹا پوچھ بیٹھا-بوڑھے باپ کے چہرے پر کئی تلخ لہریں آئیں اور گزر گئیں٬ خشک ہونٹوں پر زبان پھیر کر بولا

ورنہ تمہارے باپ کی زمین غیروں میں چلی جائے گی“-چھوٹا ذرا خودسر سا تھا پوچھنے لگا “ ابا جان بیٹی کو جائیداد سے حق دینا کا حکم تو خدا کا ہے ٬ کیا خدا کو یہ علم نہ تھا کہ بیٹی کو حصہ دینے سے زمین غیروں میں چلی جائے گی؟“ کمرے میں خاموشی چھا گئی- کسی کے کچھ بولنے سے پہلے وہ پھر بول اٹھا “ بیٹی کو زمین دیتے ہوئے آپ کو لگا کہ زمین غیروں میں چلی جائے گی مگر داماد کو بیٹی دیتے ہوئے آپ نے کیوں نہ سوچا کہ بیٹی غیروں میں چلی جائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

About admin

Check Also

6 چیزوں کا سستا ناشتہ ہر بیماری ہرکمزوری کا علاج جسم میں طاقت وتندرستی کامکمل خزانہ۔

تینوں وقت کے کھانے میں ہمارے لیے سب سے اہمیت کا حامل ناشتہ ہے متوازن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *