Sunday , November 28 2021
Home / صحت / چہرے کا موٹاپا کم کرنے کے آسان طریقے

چہرے کا موٹاپا کم کرنے کے آسان طریقے

اکثر لوگوں کا وزن تو کم ہوجاتا ہے لیکن چہرہ بھاری رہتا ہے . وزن کم کرنے کے بعد چہرے کا وزن زیادہ ہونا اچھا نہیں لگتا .نازک نقش چہرے کو خوبصورت بنا دیتے ہیں . جسم کے کسی مخصوص حصے سے وزن کم کرنا عموماً پورے جسم کے ایک ساتھ وزن کم کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے. چہرہ پتلا کرنے کے لیے پورے جسم پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے . بعض اوقات چہرے پر تھکاوٹ یا کسی غذا کے استعمال سے وقتی طور پر سوجن آجاتی ہے. یہ سوجن خصوصاً صبح اٹھ کر زیادہ نمایاں ہوتی ہے جو خود ہی تھوڑی دیر بعد کم بھی ہوجاتی ہے. البتہ اگر چہرے کا وزن کم کرنا ہو یا چربی کم کرنی ہو تو مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیںآنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دیکھیں۔

. اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈز کے لیے رکھیں پھر چھوڑ دیں . اس عمل کو پانچ بار دہرائیں. *فش فیس بنائیں . گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں. اس ورزش کو بھی ایک بار میں پانچ بار کریں . *لمبی سانس کھینچیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں. اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلے . اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں . *اوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں. یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک اچھی ورزش ہے. *سب سے بہترین ورزش مسکرانا ہے. آپ جتنا مسکرائیں گے چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گاپانی چربی گھلانے کے لیے بہترین غذا ہے. پانی وافر مقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے

بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے .پانی سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے .اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو صحیح غذا کا استعمال بہت ضروری ہے . اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی رہتی ہے . اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں. کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں . رات کو دیر میں کھانا کھانے سے وہ صحیح طرح ہضم نہیں ہوپاتا جو کہ چہرے پر سوجن کا باعث بنتا ہے . کیلشیم اور فائبر سے بھرپور غذا لیں .نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے . وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے. کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے . اگر اتنی نیند نہ لی جائے تو جلد لٹکنے لگتی ہے اور آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنے لگتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

About admin

Check Also

کیا آپ بھی گرمی دانوں سے پریشان ہیں؟؟ آزمائیں چند آسان گھریلو ٹوٹکے اور پائیں فوری راحت

گرمی کا موسم جہاں بے شمار فوائد لئے آتا ہے وہیں اس موسم میں کئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *