Saturday , November 27 2021
Home / اہم خبریں / اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر رسید کی فیس وصول کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر رسید کی فیس وصول کرنے کی وجہ سامنے آگئی

کچھ روز پہلے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر ملنے والی رسید پر بھی فیس وصول کی جارہی ہے ، جس کے بعد بعض بینکوں کی جانب سے صارفین کو پیغامات بھیجے گئے کہ ان کی جانب سے رسید پر فیس وصول نہیں کی جائے گی ، تاہم اب مختلف بینکوں کی جانب سے فیس وصول کیے جانے کی تصدیق بھی ہوئی ہے اور اس کی وجہ بھی سامنے آچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم ٹرانزیکشن کی رسید پر 2 روپے 50 پیسے کاٹنے کا فیصلہ اے ٹی ایم کا نیٹ ورک چلانے والی کمپنی ون لنک کی جانب سے کیا گیا۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ون لنک نے ایک مہم ’گو گرین‘ کے نام سے شروع کی ہے ، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں شامل ہونا ہے ، جس کے تحت بینک صارفین کیلئے اے ٹی ایم سے رقوم نکالنے کے بعد کاغذ کی رسید حاصل کرنے کا آپشن ان کے اختیار میں دیا گیا ہے ، لہٰذا صارفین چاہیں تو رسید حاصل کرنے کے لیے ’ہاں‘ کا بٹن دباکر رسید وصول کرسکتے ہیں جس کیلئے انہیں 2 روپے 50 پیسے ادا کرنا ہوں گے ، اے ٹی ایم سے رسید لینے پر یہ ڈھائی روپے تمام بینک نہیں کاٹ رہے بلکہ ابھی صرف چند بینکوں کی جانب سے ہی ایسا کیاجا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ون لنک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’گو گرین‘ مہم کے تحت یہ اقدام معاشرے میں پرنٹڈ کاغذ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا کیوں کہ صارف عام طور پر یہ رسید ضائع کردیتے ہیں

تاہم سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رسید لازمی طور پر حاصل کرنے کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی اور یہ صارفین کا اختیار ہے کہ وہ رسید حاصل کریں یا ایس ایم ایس کے ذریعے اکاؤنٹ کی تفصیل دیکھیں جس پر انہیں کسی بھی قسم کے چارجز نہیں دینے ہوں گے جب کہ رسید لینے پر انہیں 2 روپے 50 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

About admin

Check Also

ایک بدونے نبی کریم ﷺسے پُوچھا کہ حشر میں ہماراحساب کون لے گا ؟

ایک بدونے نبی کریم ؐسے پُوچھا کہ ، ”حشر میں ہماراحساب کون لے گا ؟“آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *