Sunday , November 28 2021
Home / اہم خبریں / انسان کی قسمت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہوتی ہے آپ کے ہاتھوں کی بند مٹھی میں آپ کی زندگی کے کیا راز پوشیدہ ہیں؟ جانیں

انسان کی قسمت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہوتی ہے آپ کے ہاتھوں کی بند مٹھی میں آپ کی زندگی کے کیا راز پوشیدہ ہیں؟ جانیں

انسان کی زندگی کی کامیابی درحقیقت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے اس بات کا مطلب کچھ لوگ ہاتھوں کی لکیروں سے لیتے ہیں اور یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ شائد ان کی قسمت کا حال ان کی ہاتھوں کی لکیروں میں پوشیدہ ہے۔دست شناسی کے ماہر لوگوں کا یہ ماننا بھی ہے۔ مگر عملی سوچ رکھنے والے افرادکا یہ یقین ہوتا ہے کہ قسمت کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہونے سے مراد وہ محنت ہے۔ جو کہ انسان اپنے ہاتھوں سے کر کے اپنی تقدیر کو بدلتا ہے۔انسان کے ہاتھ درحقیقت اس کی شخصیت کا پردہ ہوتے ہیں ۔اور ان ہاتھوں کے مطالعے سے انسان کی شخصیت کے بہت سارے پہلو اجاگر ہو سکتے ہیں- آج ہم آپ کو ہاتھ کی مٹھی بند کرنے کے انداز سے شخصیت کے پوشیدہ پہلوؤں کے مطالعے کے بارے میں بتائيں گے۔آپ ایک بہت ہی توانائی سے بھر پور انسان ہیں اور ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا جاننے کی جدوجہد میں رہتے ہیں۔

نیکی آپ کی فطرت کا حصہ ہے اور آپ برائیوں سے اور گناہوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں آپ بہت ہمدرد فطرت کے حامل ہیں اور دوسروں کی عزت کر کے عزت حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں- آپ کی موجودگی ماحول میں ایک توانائی پیدا کر دیتی ہے اور لوگ آپ کی زير تحت کام کرنا پسند کرتے ہیں۔آپ مزاج کے اعتبار سے قدرے سخت ہیں اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں آپ لوگوں میں جلد گھلنے ملنے کے قائل بھی نہیں ہوتے ہیں اور لوگ آپ کے سخت مزاج کو دیکھتے ہوئے آپ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں جب کہ حقیقی معنوں میں آپ اندر سے بہت نرم فطرت کے حامل شخص ہیں- آپ کو مسائل کی تہہ تک جا کر ان کے حل کرنے کی صلاحیت حاصل ہے جس کے سبب آپ ایک بہترین منتظم کے طور پر کام کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کے اندر یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ آپ لوگوں کو بہت اچھی طرح پہچان لیتے ہیں۔

آپ اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں آپ بہت عملی اور اپنے اوپر یقین رکھنے والے انسان ہیں آپ کامیابی کے لیے دوسروں کو سہارہ بنانے کے بجائے صرف خود پر یقین رکھتے ہیں۔ اگرچہ آپ اکثر کام صرف ناکام ہونے کے خوف سے کرنے سے رک جاتے ہیں اور آپ کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ناکامی آپ کے گلے نہ پڑ جائے۔ اس وجہ سے بہت سارے کام آپ کے ادھورے رہ جاتے ہیں۔مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ دوستوں کے بہت اچھے اور ہمدرد دوست ہوتے ہیں اور دوستوں کے لیے کسی قسم کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ صرف اپنے قریبی لوگوں کے علاوہ کسی اور پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ جب مٹھی بند کرتے ہیں تو ان کے انگوٹھے کا رخ اوپر کی جانب ہوتا ہے یعنی بالکل سیدھا نہیں ہوتا ہے ایسے لوگ تخیلاتی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں اور بیک وقت کئی آئيڈیاز ان کے دماغ میں چل رہے ہوتے ہیں۔ جن کی مدد سے یہ لوگ ناممکن کو بھی ممکن بنا لیتے ہیں یہ لوگ سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کو ہر روز نئی سے نئي چیزوں کو ڈھونڈنےکا شوق ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

About admin

Check Also

ایک بدونے نبی کریم ﷺسے پُوچھا کہ حشر میں ہماراحساب کون لے گا ؟

ایک بدونے نبی کریم ؐسے پُوچھا کہ ، ”حشر میں ہماراحساب کون لے گا ؟“آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *